نیویارک(نیا محاز )صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کا صدر منتخب ہوا تو کیپیٹل ہل پر ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کو معاف کردوں گا، 200 کے قریب لوگوں کو سزا سناتے وقت انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملاہیرس پر بھی شدید تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ کملاہیرس اپنی سیاہ فام شناخت کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہی ہیں، کملاہیرس بھارتی ہیں یا سیاہ فام؟ کملا ابتک تو بھارتی تھیں، اچانک پلٹ کر سیاہ فام کیسے ہوگئیں؟
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کملاہیرس کی والدہ کا تعلق بھارت اور والد کا تعلق جمیکا سے تھا، نائب صدر نے اچانک شناخت تبدیل کردی ہے اور خود کو سیاہ فام کہلانا شروع کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کئی سال پہلے تک وہ ہندوستانی ورثے کو فروغ دے رہی تھیں۔