0

کویت والے نرس کو کہہ دیں کہ مریض کو اٹھا کر بٹھا دو تو کیا جواب ملتا ہے؟حکام وزارت سمندر پار پاکستانی قائمہ کمیٹی میں پھٹ پڑے

اسلام آباد(نیا محاز )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانیزکے اجلاس میں حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ کویت والے کہتے ہیں کہ آپ کی نرس کو کہو کہ مریض کو اٹھا کر بٹھادو تو کہتی ہےکہ یہ وارڈ بوائے کا کام ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانی کا اجلاس ہوا،چیئرمین ذیشان خانزادہ کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانی کا اجلاس ہوا، وزارت سمندر پاکستانی حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ہمیں جی سی سی ممالک والوں نے کہاکہ آپ کے لوگوں کا مسئلہ ہے،یواے ای نے دبے الفاظ میں یہ کہا ہے کہ بھیجنے والے لوگوں کے رویہ بہتر بنانے کی تربیت نہ کی تو مسائل پیدا ہونگے۔
حکام وزارت سمندر پاکستانی نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ ایک نرس کی تنخواہ 6مزدوروں سے زیادہ ہے،کویت والے کہتے ہیں کہ آپ کی نرس کو کہو کہ مریض کو اٹھا کر بٹھادو تو کہتی ہےکہ یہ وارڈ بوائے کا کام ہے،کویت والے کہتے ہیں کہ ہماری نرس ان کی زبان نہیں سیکھتی،نرس کویت میں 6ماہ رہ کر کہتی ہیں کہ اسے یورپ بھیجو۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں