اسلام آباد (نیا محاز )پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما روف حسن کو دل کی تکلیف کے باعث پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
منگل کو ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد نے روف حسن کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کیا۔ذرائع کے مطابق روف حسن کو حراست کے دوران دل کی تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں پمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز کے شعبہ امراض دل میں روف حسن کے مختلف ٹیسٹ جاری ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما کو ایف آئی اے اور پولیس کے اہلکار پمز لائے ہیں۔واضح رہے کہ پیکا ایکٹ کے تحت خصوصی عدالت نے روف حسن کا طبی معائنہ کرانے کا حکم دیا تھا۔