0

یکم اگست سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر کتنی کمی کا امکان ہے ؟ جانیے

اسلام آباد (نیا محاز )یکم اگست سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر کتنی کمی کا امکان ہے ؟ اس حوالے سے حکومتی اور صنعتی ذرائع نے “دی نیوز” کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے یکم اگست 2024 سے اگلے15دن تک پیٹرول کی قیمت میں 5.50 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 11.06 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 5.84 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5.07 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

پی او ایل کی قیمتوں میں اس ریلیف کی وجہ ڈیزل پر کویت پیٹرولیم کمپنی (کے پی سی) کی جانب سے پریمیم میں 1.50 ڈالر فی بیرل کمی اور دنیا کی سب سے بڑی معیشتوں یعنی امریکہ اور چین کی جانب سے پی او ایل مصنوعات کی کم مانگ کو قرار دیا جا رہا ہے۔
یکم اگست 2024 سے پیٹرول کی نئی قیمت فروخت موجودہ قیمت 275.60روپے سے 270.10 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔ اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت موجودہ قیمت 283.63 روپے فی لیٹر سے 272.57 روپے مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت 183.71 روپے فی لیٹر سے 177.87 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 166.25 روپے فی لیٹر سے 161.18 روپے مقرر کی جا سکتی ہے۔

“جنگ ” نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حکومت پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں فی لیٹر 5 روپے اضافے کا ارادہ رکھتی ہے پھر ریلیف پیٹرول کی قیمت میں 0.50 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 6.06 روپے فی لیٹر تک کم ہو سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں