0

کے ٹو مشن: پاک آرمی نے 6 غیر ملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا

راولپنڈی (نیا محاز) کے ٹو سَر کرنے کے لیے جانے والے 6 غیر ملکی کوہ پیماوں کو پاک آرمی نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کر لیا۔

پاک آرمی نے امریکن، چلی، مقدونیہ اور نیپال سے تعلق رکھنے والے 6 کوہ پیماؤں کو ریسکیو کیا۔کوہ پیما کے ٹو سر کرنے کے لیے بیس کیمپ میں موجود تھے ، یہ کوہ پیما کے ٹو مہم جوئی کے دوران بیس کیمپ میں ہائی الٹیٹیوڈ سکنس کا شکار ہوئے۔کوہ پیماؤں نے پاک آرمی سے ریسکیو کے لئے رابطہ کیا جس کے فورا ًبعد پاک آرمی نے ان کو ریسکیو کیا ، ان کوہ پیماؤں نے پاک آرمی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بروقت ریسکیو کر کے ان کو سکردو ہسپتال منتقل کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں