0

پیرس اولمپکس : ملالہ یوسفزئی کی پاکستانی ایتھلیٹس سے ملاقات،ان کے ساتھ تصاویر بنائیں

پیرس (نیا محاز ) پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے پیرس اولمپکس کے دوران پاکستانی ایتھلیٹس سے ملاقات کی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملالہ یوسفزئی نے ملاقات کے دوران پاکستانی ایتھلیٹس کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنائیں۔ملالہ نے جن ایتھلیٹس سے ملاقات کی ان میں فائقہ ریاض، جہاں آرا نبی اور احمد درانی شامل تھے، پاکستانی ایتھلیٹس سے ملاقات کی تصویر ملالہ نے ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھی شیئر کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں