نوشہرو فیروز (نیا محاز) نوشہرو فیروز میں خلع کی درخواست جمع کروانے پر خاتون کی ٹانگیں توڑ دی گئیں۔ پولیس نے مرکزی ملزم یعنی خاتون کے باپ کو گرفتار کر لیا۔
مقامی نیا محاز کے مطابق خلع مانگنے پر نوشہرو فیروز میں تشدد کی شکار خاتون صوبیہ کا کہنا ہے کہ چچا نے اس کے بازو پکڑے، والد نے ٹانگوں پر کلہاڑی سے وار کیے اور کہا کہ ’عدالت جا کر پگڑی اچھا لو گی، اب تمہاری ٹانگیں توڑ دی ہیں، لنگڑا کر دیا ہے، دیکھتے ہیں عدالت کیسے جاتی ہو، پھر بھی گئی تو اگلی مرتبہ جان سے جاؤ گی۔ عورت ہو کر معتبر بنتی ہو اور عدالت میں جاتی ہو۔‘
مقامی اخبار روزنامہ جنگ کے مطابق خلع مانگنے پر نوشہرو فیروز میں تشدد کی شکار خاتون صوبیہ کا کہنا ہے کہ چچا نے اس کے بازو پکڑے، والد نے ٹانگوں پر کلہاڑی سے وار کیے اور کہا کہ ’عدالت جا کر پگڑی اچھا لو گی، اب تمہاری ٹانگیں توڑ دی ہیں، لنگڑا کر دیا ہے، دیکھتے ہیں عدالت کیسے جاتی ہو، پھر بھی گئی تو اگلی مرتبہ جان سے جاؤ گی۔ عورت ہو کر معتبر بنتی ہو اور عدالت میں جاتی ہو۔‘
نوابشاہ کے پیپلز میڈیکل ہسپتال میں زیر علاج صوبیہ نے غیرملکی میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ ’اسے بندوق کے بٹ سے بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ والدہ، بہن اور بھائی بچانے آئے تو ان پر بھی تشدد کیا گیا۔‘
صوبیہ نے بتایا کہ وہ تڑپتی رہی، صبح 6 بجے تک خون بہہ رہا تھا، وہ تڑپ تڑپ کر بےہوش ہوگئی، صبح اس کا چھوٹا بھائی تھانے گیا، جس کے بعد پولیس نے اسے ہسپتال منتقل کیا۔
پولیس نے صوبیہ کے والد اور کزن کو گرفتار کرلیا ہے۔