0

ماہرہ خان کے بھارتی گانے پر ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

لاہور (نیا محاز )پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بالی وڈ سپر سٹار دیو آنند اور گیتا بالی کے مشہور گیت پر فلمی ناز و انداز کے ساتھ رقص کر کے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بالی ووڈ میں فلم ’ رئیس‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ مرکزی کردار نبھایا جس کے باعث ان کے مداح نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی بے شمار ہیں ۔

ماہرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ چھوٹی قمیص کے ساتھ شلوار پہنی نظر آرہی ہیں۔
ویڈیو میں ماہرہ خان آنجہانی اداکار دیو آنند کی سال 1951 میں سنیما گھروں کی زینت بننے والی بلاک بسٹر فلم ‘بازی’ کے گیت ‘تدبیر سے بگڑی ہوئی تقدیر’ پر رقص کرتی اور جھومتی نظر آرہی ہیں۔ماہرہ خان پہلے بیٹھے بیٹھے گانے پر ادائیں دیتی دکھیں جس کے بعد انہوں نے ماہرہ خان کھڑے ہوکر گانے کی میوزک پر گیٹار بجانے کی اداکاری کرتے ہوئے جھومنا شروع کردیا اور واپس اپنے مقام پر آکر بیٹھی گئیں۔
پوسٹ کے کیپشن میں ماہرہ خان نے لکھا کہ ‘ مجھے اب احساس ہوا کہ دنیا میں وہ ایک میوزک ہی ہے جو مجھے دنیا سے کہیں دور لے جاتی ہے، میں پرانی ویڈیوز کو دیکھ کر انہیں ڈیلیٹ کر رہی تھی اور مجھے محسوس ہوا کہ یہی تو ہے، میوزک ہی ہے میری خاص چیز’۔

ماہرہ خان نے لکھا کہ ‘میں کچھ بھی کر رہی ہوں میوزک آن کردیتی ہوں اور اکثر خود پر قابو نہ رکھ پاتے ہوئے رقص کرنے لگ جاتی ہوں، البتہ جب میں اداس ہوتی ہوں یا میرا دل ٹوٹا ہوا ہوتا ہے گیت مجھے ایک الگ دنیا میں لے جاتے ہیں جہاں میں بے حد خوش ہوتی ہوں’۔

انہوں نے لکھا کہ ‘کبھی کبھار میرے میک اپ آرٹسٹ، دوست اور شوہر ایسے وقتوں میں میری ویڈیو ریکارڈ کرلیتے ہیں کیونکہ میرا یہ انداز انکو پیارا اور اور مزاحیہ لگتا ہے اور کبھی کبھار انہیں یہ عام بات لگتی ہے اس لیے نظر انداز کردیتے ہیں’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں