0

گجرات میں موٹرسائیکل سواروں کی وین پرفائرنگ، 4 افراد جاں بحق

گجرات ( نیا محاز ) گجرات میں موٹرسائیکل سوار نامعلوم افراد کی جانب سے وین پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 4افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گجرات کے نواحی علاقہ لادیاں کے قریب موٹرسائیکل سوار نامعلوم افراد نے وین پر فائرنگ کی ، جس کے نتیجے میں وین میں سوار 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے موٹر سائیکلوں پر فرار ہو گئے، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔پولیس نے لاشوں کو قانونی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں