0

پیرس اولمپکس کی رنگارنگ افتتاحی تقریب کے دلفریب مناظر

پیرس(نیا محاز ) پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب دریائے سین پر منعقد کی گئی، جس کے ساتھ ہی کھیلوں کے سب سے بڑے ایونٹ کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔

تقریب میں اولمپک مشعل کشتی کے ذریعے لائی گئی، فرانس کے پرچم کے رنگوں سے مشعل کا استقبال کیا گیا۔افتتاحی تقریب میں ایتھلیٹس کے دستوں کی کشتی پر آمد ہوئی، سب سے پہلے یونانی دستہ آیا، امریکن گلوکارہ لیڈی گاگا نے بھی پرفارمنس پیش کی۔خوبصورت مناظر کے ساتھ دل کو چھو لینے والی میوزک کی جھنکار کے ساتھ مشہور زمانہ فلم ٹائٹینک کا ٹائٹل سونگ گانے والی سیلائن ڈیﺅن نے بھی آواز کا جادو جگایا، 3 ہزار کے لگ بھگ فنکاروں نے پرفارم کیا۔ جنوبی کوریا اور کوک جزائر کے ایتھلیٹ دریائے سین پر تیرتی پریڈ میں کشتی پر سوار ہیں۔تقریب کے دوران سپین کے رافیل نڈال اور سرینا ولیمز دریائے سین پر کشتی میں سوار ہیں۔ایک روبوٹک گھوڑے پر سوار ایک خاتون افتتاحی تقریب کے دوران اولمپک رنگوں کی نمائش کے لئے جھنڈا اٹھائے ہوئے ہے۔افتتاحی تقریب کے دوران رنگین دھوئیں نے سماں باندھ دیا ،زین الدین زیدان نے افتتاحی تقریب کے دوران اولمپک مشعل اٹھارکھی تھی ،اس تقریب میں 206 ممالک کے 6,800 کھلاڑی اور تقریباً 120 سربراہان مملکت و حکومتی نمائندے شریک ہوئے۔پیرس اس سال 26 جولائی سے 11 اگست تک سمر اولمپکس کی میزبانی کر رہا ہے، اس دوران 32 مختلف کھیلوں کے 329 ایونٹس منعقد ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں