اسلام آ باد (نیا محاز ) وفاقی بیورو کر یسی کیلئے اہم خبر ،ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ( DSB) کا اجلاس6اگست کو طلب کر لیا گیا ہے۔
“جنگ ” کے مطابق اجلاس کی صدارت سیکر ٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن انعام للہ دھاریجو کریں گے۔اجلاس میں پا کستان ایڈ منسٹریٹو سروس ‘ پولیس سروس آف پا کستان ‘ آفس مینجمنٹ گروپ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ایکس کیڈر افسروں کو گریڈ18سے19میں ترقی دی جا ئے گی۔