0

معاملات بند گلی میں جاچکے ، کوئی بھی فاتح نہیں ہوگا، سب کو پیچھے ہٹنا ہوگا: تجزیہ کار

کراچی ( نیا محاز )سینئر صحافی و تجزیہ کار شہزاد اقبال نے کہا کہ معاملات بند گلی میں جاچکے ہیں کوئی بھی فاتح نہیں ہوگا، سب کو پیچھے ہٹنا ہوگا اگر نہیں ہٹتے تو ملک کا بڑا نقصان ہوگا، تحریک انصاف کے حالیہ بیانات سے پالیسی نرم ہوتی نظر آتی ہے، عدالتوں سے تحریک انصاف کے حق میں فیصلوں کا تعلق کسی بات چیت یا ڈیل سے نہیں ہے، پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بداعتمادی کی فضاء بہت زیادہ ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے بھی شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں