اسلام آباد (نیا محاز )اکنامک افیئر ڈویژن نے گزشتہ ماہ جون کے قرضوں سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے ۔
ای اے ڈی کے مطابق گزشتہ مالی سال 17 ارب 61 کروڑ ڈالر تخمینہ کی نسبت 9.81 ارب ڈالر کا بیرونی قرض مل سکا ،جون کے دوران دو ارب 25 کروڑ 74 لاکھ ڈالر بیرونی ذرائع سے قرض لیا گیا ، کثیر الجہتی معاہدوں کے تحت ایک ارب 46 کروڑ ڈالر قرض حاصل کیا گیا ۔
رپورٹ کے مطابق باہمی معاہدے کے تحت گزشتہ ماہ جون کے دوران 2 کروڑ 46 لاکھ ڈالر قرض لیا گیا ، نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کے تحت 8 کروڑ 91 لاکھ ڈالر ، 99 کروڑ 90 لاکھ ڈالر فارن کمرشل قرض لیا گیا ، جولائی 2023 سے جون 2024 تک کثیر الجہتی معاہدوں کے تحت 4 ارب 28 کروڑ ڈالر قرض لیا ، کثیر الجہتی معاہدوں میں سب سے زیادہ قرض ایشیائی ترقیاتی بینک ، ورلڈ بینک گروپ سے لیا ۔
اے ڈی بی سے ایک ارب 32 کروڑ 76 لاکھ ڈالر، عالمی بینک سے ایک ارب 92 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا ، ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے 34 کروڑ 49 لاکھ ڈالر قرض لیا گیا ، اسلامک یویلپمنٹ بینک سے 25 کروڑ ڈالر قرض لیا، باہمی معاہدوں کے تحت گزشتہ مالی سال کے دوران 91 کروڑ 94 لاکھ ڈالر قرض لیا گیا ، گزشتہ مالی سال ایکسٹرنل فنانسنگ میں ایک ارب 10 کروڑ 46 لاکھ ڈالر آئی ایم ایف کے شامل ہیں، گزشتہ مالی سال میں ٹائم ڈیازٹ کی مدمیں سعودی عرب کا 2 ارب ڈالر ایکسٹرنل فنانسنگ میں شامل ہے ۔
جولائی تا جون ملنے والی فنڈنگ میں 9361 ارب ڈالر قرض اور 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالر گرانٹ ہے ، 5.58 ارب ڈالر بجٹری سپورٹ اور 3.03 ارب ڈالر پروجیکٹ امداد کی طور پر ملے ، جولائی سے جون کے دوران سعودی عرب سے 59 کروڑ 51 لاکھ ڈالر ادھار تیل کی سہولت کیلئے ملے ، گزشتہ مالی سال کے دوران مجموعی طور پر 17.62 ارب ڈالر کی بیرونی فنڈنگ کا تخمینہ ادھورا رہا ۔