لاہور (نیا محاز ) لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کا 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی ریمانڈ کیس کا تحریری فیصلہ 5 صفحات پر مشتمل ہے ، جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس انوار الحق پنوں پر مشتمل دو رکنی بینچ نے فیصلہ جاری کیا ۔
لاہور ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا کہ جسمانی ریمانڈ سے متعلق اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے موجود ہیں، جسمانی ریمانڈ کے دوران جوڈیشل مجسٹریٹ نے الزامات کا جائزہ لینا ہوتاہے