0

صدر مملکت آصف زرداری سے بوہرہ کمیونٹی کے سربراہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف زرداری سے بوہرہ کمیونٹی کے سربراہ کی ملاقات

کراچی ( نیا محاز ) صدر مملکت آصف علی زرداری سے بوہرہ کمیونٹی کے سربراہ سیدنا مفضل سیف الدین نے ملاقات کی اور صدر نے سیدنا مفضل سیف الدین کی سماجی خدمات کو سراہا۔
اس دوران صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ بوہرہ کمیونٹی پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے، بوہرہ کمیونٹی پاکستان کی معیشت اور کاروباری شعبے میں مزید بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔صدر مملکت نے مزید کہا ہے کہ بوہرہ کمیونٹی کی تعلیم ، صحت اور دِیگر شعبوں میں خدمات قابل تحسین ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں