کراچی ( نیا محاز ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ احتجاج کی اجازت قانون اور ضابطوں کے مطابق دی جاتی ہے، احتجاج اورا نتشار میں فرق ہونا چاہیے، جماعت اسلامی نے ڈی چوک پر فلسطین کیلئے کئی ہفتے احتجاج کیا ہے، ہم وہاں روز ان سے بات کرتے اور سمجھاتے تھے، جماعت اسلامی سے اس بار بھی بات کی گئی، مسئلہ یہ ہے کہ یہ اپنی مرضی حکومت پر تھوپنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔پروگرام میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان اور تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے بھی شرکت کی ۔