0

یونس خان نے مونچھیں کیوں کٹوائی تھیں؟ سابق کپتان نے دلچسپ وجہ بتادی

اسلام آباد (نیا محاز )پاکستان ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے مونچھیں اس لئے کٹوائیں کہ بڑا بڑا نہ لگوں۔

یونس خان حال ہی میں نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام ’ ہنسنا منع ہے ‘ میں بطور مہمان شریک ہوئے جس دوران شو میں شریک شخص نے ان سے سوال کیا کہ آپ مونچھیں کیوں نہیں رکھتے؟ اس کے جواب میں یونس خان نے کہا کہ مونچھیں ہونی چاہئیں اور یہ سچ ہے کہ جس کی مونچھ نہیں اس کے پاس کچھ نہیں، میرے والد کی بڑی بڑی مونچھیں ہوا کرتی تھیں۔یونس خان نے بتایا کہ میں نے بھی مونچھیں رکھی تھیں لیکن جب شناختی کارڈ بنوانے کا سوچا تو چونکہ بھائیوں کی شناختی کارڈ کی تصویر میں بڑی بڑی مونچھیں اچھی نہیں لگتی تھیں اس لئے میں نے پہلے ہی مونچھیں کٹوادیں تاکہ بڑا بڑا نہ لگوں۔سابق کپتان نے بتایا کہ میری والدہ کو بھی میری کلین شیو پسند تھی، میری ذرا سی بھی شیو بڑھنے پر وہ مجھے کہتی تھیں شیو بنواو اور صاف ستھرے رہا کرو تاکہ اچھے لگو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں