اسلام آباد ( نیا محاز ) مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شذرا منصب علی نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ پر نہیں سڑکوں پر رہنے پر یقین کرتی ہے، ان کو ہم نے پہلے بھی اور اب بھی کہا کہ آئیں بات کرتے ہیں، پی ٹی آئی کا جواب ہے ہم نے تو سیاسی قوتوں سے بات ہی نہیں کرنی،ان کی بھوک ہڑتال ڈرامے کے سوا کیا ہے، دوپہر 3سے 7بجے تک کون کھانا کھاتا ہے۔
وہ” جیو نیوز” کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہی تھیں ۔ پروگرام میں پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر علی ظفر اور جماعت اسلامی کے رہنما فرید پراچہ نے بھی شرکت کی ۔
0