0

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرنے کا معاملہ، اوگرا نے کون کونسی2 تجاویز تیار کرلیں؟جانیے

اسلام آباد(نیا محاز )پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا حکومتی اختیار ختم کرنے کے معاملے پر اوگرا نے قیمتوں کے تعین بارے 2 تجاویز تیار کرلیں۔

نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں کے تعین کااختیار بطور ریگولیٹر اوگرا کو ہی دینے کی پہلی تجویزتیار کی گئی ہے جبکہ دوسری تجویزیہ ہے کہ قیمتوں کے تعین کا اختیار مارکیٹ خود کرے اوگرا مانیٹر کرے گا،اوگرا کی بطور ریگولیٹر دونوں تجاویز اعلیٰ سطح اجلاس میں پیش ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق تجاویز پر پیٹرولیم ڈویژن کے ساتھ مشاورت اور پھر وزیراعظم سے منظوری ہوگی، پیٹرولیم ڈویژن ایک ہفتے میں قیمتوں کے تعین بارے حتمی فیصلہ کرے گا، وزیراعظم نے قیمتوں کے تعین سے متعلق اپنی ذمے داری ختم کرنے کی ہدایت کررکھی ہے، ذرائع کاکہنا ہے کہ پیٹرولیم قیمتوں کے علاوہ کسی بھی چیز کی قیمت کا تعین حکومت نہیں کرتی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے اضافے پر ساری تنقید حکومت پر ہوتی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ قیمتوں کے تعین سے متعلق آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو بھی اختیار دیا جا سکتاہے،آئل مارکیٹ کمپنیوں کو قیمتوں کے تعین کااختیار دینے سے اجارہ داری کا خدشہ ہوگا، پیٹرولیم ڈیلرز اوآئی سی کو قیمتوں کا اختیار دینے پر تحفظات کااظہار کر چکے ہی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں