0

‘میرا اصل نام ریشم نہیں’ اداکارہ کا دہائیوں بعد انکشاف، نام کی تبدیلی کی وجہ بھی بتادی

لاہور(نیا محاز )ماضی کی معروف فلم سٹار ریشم نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ ان کا اصل نام ریشم نہیں بلکہ کچھ اور ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے شو میں ریشم نے اپنے کیریئر سمیت ذاتی زندگی اور سماجی کاموں کے حوالے سے بات چیت کی۔ریشم نے بتایا کہ ان کا تعلق پنجاب کے شہر فیصل آباد سے ہے، شوبز کیریئر شروع ہونے سے پہلے ہی میرا خاندان لاہور منتقل ہوگیا تھا۔
کیریئر کی شروعات سے متعلق انہوں نے بتایا کہ سرکاری ٹی وی کے ڈراموں میں مختصر کردار کیا کرتی تھی اور وہیں سے کیریئر کا آغاز ہوا، بعدازاں مرکزی کردار ملنے لگے۔اداکارہ نے دوران انٹرویو انکشاف کیا کہ ان کا اصل نام ریشم نہیں بلکہ ‘صائمہ’ ہے جو انہوں نے اس لیے تبدیل کیا تھا کیونکہ شوبز میں پہلے سے ہی اس نام کی اداکارہ تھیں جو مقبول تھیں لہٰذا انہوں نے اپنا نام بدلنا بہتر سمجھا۔
ریشم نے بتایا کہ جب ان کا پہلا ڈرامہ پی ٹی وی پر نشر ہوا تو اس سے قبل ہی ان کی بڑی بہن نے ان کا نام تبدیل کیا اور بڑے غور و فکر کے بعد انہیں ریشم نام دیا اور پہلے ہی ڈرامے میں ان کا نام ریشم لکھا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں