اسلام آباد(نیا محاز )وزیر مملکت آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہاہے کہ عظمیٰ بخاری کیخلاف پروپیگنڈے میں ملوث افراد کا پیچھا کریں گے، قانونی کارروائی کرتے ہوئے ملوث عناصر کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق رومینہ خورشید عالم، شائستہ پرویز ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شزافاطمہ نے کہاکہ عظمیٰ بخاری کا سیاست میں ایک مقام ہے،عظمیٰ بخاری کیخلاف سوشل میڈیا میں جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا، عظمیٰ بخاری حکومت کا موقف بیان کرتی ہیں،عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو کے ذریعے تذلیل کی گئی، عظمیٰ بخاری کیخلاف پروپیگنڈے میں ملوث افراد کا پیچھا کریں گے، قانونی کارروائی کرتے ہوئے ملوث عناصر کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔
وزیر مملکت کامزید کہناتھا کہ عظمیٰ بخاری ایک نڈر سیاستدان ہیں،جعلی ویڈیو کے ہر کردار کو بے نقاب کیا جائے گا ،ایک جماعت کی جانب سے خواتین کے خلاف مسلسل بیانات آ رہے ہیں،پروپیگنڈے کے خلاف بھرپور ایکشن لیا جائے گا، آپ اسلام کو استعمال کرتے ہیں، ریاست مدینہ کا نام لیتے ہیں،ہمیں سوچنا پڑے گا کہ کیا ہمیں ایسی لیڈرشپ چاہئے،ان کاکہناتھا کہ آج نہ کسی کو بڑے کی تمیز ہے نہ چھوٹے کی،کوئی تربیت رہ گئی نہ کوئی تمیز رہ گئی،جہاں کسی خاتون کی عزت کا معاملہ آئے گا وہاںں زیرو ٹالرنس ہوگی،کسی صورت کوئی رعایت نہیں دی جائے گی،آپ کی ایسی سیاسی پرورش ضرور ہوگی لیکن ہماری ایسی پرورش نہیں۔