0

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

اسلام آباد(نیا محاز )ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق رقم پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ گھروں اور انفراسٹرکچر کی تعمیر پر خرچ ہو گی، منصوبے کے تحت سندھ میں صحت کی بنیادی سہولتوں کو بحال کیا جائے گا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کاکہنا ہے کہ 2022 میں سیلاب سے پاکستان میں 3 کروڑ30 لاکھ کی آبادی متاثر ہوئی،21 لاکھ گھر مکمل طور پر یا جزوی طور پر تباہ ہوئے،دو سال گزرنے کے باوجود کئی متاثرین عارضی گھروں یا شیلٹرز میں رہنے پر مجبور ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں