0

اداکارہ ساہ علی خان دوران سفر جہاز میں ایئر ہوسٹس پر برس پڑیں ، لیکن کیوں ؟ وجہ سامنے آ گئی

ممبئی (نیا محاز ) معروف بھارتی اداکارہ سارہ علی خان ان دنوں سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کی زد میں ہیں، اس کی بڑی وجہ ان کی ویڈیو ہے، جس میں اداکارہ کا ناروا سلوک سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں سارہ علی خان کی ایک ویڈیو نے سب کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے، جس میں سارہ ایئر ہوسٹس کو گھورتی اور غصے کا اظہار کرتی دکھائی دے رہی تھیں۔مبینہ طور پر سارہ علی خان پر ایئر ہوسٹس نے نادانستہ طور پر شربت گرا دیا تھا، جس پر اداکارہ آگ بگولا ہوگئیں۔
گلابی لباس زیب تن کیے سارہ علی خان پر جوس گرا تھا، جس سے ان کا لباس بھی متاثر ہوا تھا، ویڈیو انسٹاگرام پر اپلوڈ کی گئی تھی۔
و
ویڈیو سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، تاہم کچھ سوشل میڈیا صارفین ایسے بھی تھے جنہیں اس ویڈیو پر شکوک و شبہات محسوس ہوئے۔ایک صارف نے لکھا کہ شوٹنگ چل رہی ہے، جبکہ ایک صارف نے لکھا بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں