0

’میں ترستا تھا لیکن اب بڑا ہوکر اسے کھارہا ہوں‘ یاسر نواز نے بھی مومل شیخ کو طنز کا نشانہ بنا ڈالا

کراچی (نیا محاز ) پاکستانی شوبز اداکارہ مومل شیخ کی وائرل ویڈیو کلپ پر جہاں سوشل میڈیا صارفین نے ان کا تمسخر اڑایا وہیں اداکار و ہدایتکار یاسر نواز نے بھی ویڈیو بنا کر اداکارہ کو ٹرول کردیا۔

آج نیوز کے مطابق مومل شیخ ایک پوڈ کاسٹ میں انٹرویو دیتے ہوئے ایک مہنگی چاکلیٹ نہ کھانے پر افسوس کا اظہار کرتی نظر آتی ہیں۔ اداکارہ نے بچپن میں مالی تنگی کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ وہ بچپن میں معاشی طور پر کافی پریشان رہی ہیں یہاں تک ان کے پاس اسکول کی فیس تک جمع کرانے کے پیسے نہیں ہوتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں