0

طلاق کے بعد شہزادی شیخہ مہرہ نے پہلی تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کردی

دبئی(نیا محاز )دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ بنت محمد بن راشد المکتوم نے طلاق کے اعلان کے بعد حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی اور اپنی 2 ماہ کی بیٹی کی ایک نئی تصویر پوسٹ کی ہے۔

تصویرایک گھوڑے کی پورٹریٹ کے سامنے لی گئی ہے۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق انہوں نے پوسٹ کیلئے صرف سفید دل کے ایموجی کا استعمال کیااور کوئی کیپشن نہیں لکھا۔
یاد رہے کہ شیخہ مہرہ نے مئی 2023 میں اماراتی بزنس مین شیخ مانا سے شادی کی تھی۔ ایک سال بعد مئی 2024 میں ان کے یہاں بیٹی کی ولادت ہوئی۔ دبئی کی شہزادی نے بچی کی پیدائش کے چند لمحوں بعد ہسپتال سے تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔
دبئی میں شاہی انداز میں ہونے والی اس شادی کا اختتام اماراتی شہزادی شیخہ مہرہ نے انسٹاگرام کی پوسٹ کے ذریعے کیا۔ مذکورہ پوسٹ میں شہزادی نے اپنے شوہر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پیارے شوہر، جیسا کہ آپ دوسرے ساتھیوں کے ساتھ مشغول ہیں، میں ان سے طلاق کا اعلان کرتی ہوں، میں آپ کو طلاق دیتی ہوں، طلاق دیتی ہوں، طلاق دیتی ہوں، اپنا خیال رکھیں۔

تازہ تصویر پوسٹ ہوتے ہی انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے محبت بھرے پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ دبئی کے انٹرنیٹ سنسنی خیز اداکار عبدالروزک نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ماں کی محبت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔‘ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ’آپ بہادر خاتون۔‘ ایک اور شخص نے تبصرہ کیا، ”مضبوط خواتین.“ ایک اور صارف نے لکھا، آپ پر اور آپکے اس انتخاب کی طاقت پر فخر ہےجو آپ نے اپنی اور اپنی بیٹی کیلئے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں