0

سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

سوات (نیا محاز ) سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور گردونواح میں 4.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 182 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز پاک، افغانستان ،تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا، تاحال واقعے میں کسی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں