0

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں: امریکا

اسلام آباد ( نیا محاز ) امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں۔
انسٹی ٹیوٹ فار سٹرٹبجک سٹڈیزمیں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستان کو انسداد دہشت گردی بالخصوص ٹی ٹی پی اور دیگر تنظیموں کے خلاف پاکستان کو سپورٹ کرتا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں۔ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان پارٹنرشپ کی بڑی تاریخ ہے، خیال پایا جاتا ہے کہ پاک امریکا تعلقات کامحور سکیورٹی مسائل ہیں لیکن ایسا ہرگز نہیں ہے، ہم پاکستان کو معیشت، صحت ، تعلیم ، قدرتی آفات اور ثقافی طور پر بھی سپورٹ کرتے ہیں۔امریکی سفیر نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم 9 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیاہے اور امریکا پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ کام کو سپورٹ کرتا ہے جبکہ امریکا منگلا ڈیم کو نئی ٹربائنز کے ساتھ اپگریڈ کر رہا ہے۔ڈونلڈ بلوم نے بتایا کہ ہم صاف پانی کی فراہمی میں 250 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کر رہے ہیں جبکہ 85 ملین ڈالر مال نیوٹریشن کے خاتمے پر لگا رہے ہیں،امریکا پاکستان کے شعبہ تعلیم میں بھی سرمایہ کاری کررہا ہے اور20 ملین ڈالر ہم اکیڈمک پروگرام میں لگا رہے ہیں۔
امریکا گندھارا تہذیب کے تحفظ کو بھی سپورٹ کررہا ہے،گزشتہ کئی سالوں میں امریکا نے پاکستان میں قدرتی آفات ، سیلابوں اور معاشی طور پر بھی سپورٹ کیا، امریکا پاکستان کے نجی شعبوں کے پوٹینشل کا بھی معترف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں