0

کسی صورت خیبرپختونخوا میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے،اسد قیصر

صوابی (نیا محاز )پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کہتے ہیں کہ کسی صورت اپنے صوبے میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے۔

صوابی ڈسٹرکٹ بارکونسل سے خطاب میں انہوں نےکہا کہ خیبرپختونخوا کے جو حالات ہیں اس کے بعد اداروں اور آئین و قانون پر اعتماد ختم ہوچکا، ڈر لگ رہا ہےکہ خدانخواستہ ہم خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔بنوں واقعےکو بنیاد بنا کر پی ٹی آئی پر پابندی لگانےکا جواز پیدا کیا جا رہا ہے، بحیثیت سیاستدان ان سے اگر غلطیاں ہوئی ہیں تو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب سے ہمارے 4،5 ایم این ایز کو اداروں کی جانب سے وفاداری تبدیل کرنےکا کہا جا رہا ہے، انہیں وزرات اور پیسوں کا لالچ دیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں