اسلام آباد(نیا محاز )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں صنم جاوید نے جج افضل مجوکہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ عدت کیس میں آپ نے احسان کیا، آپ کا شکریہ،جج افضل مجوکہ نے صنم جاوید کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے انصاف کیا، کسی پر احسان نہیں کیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں صنم جاوید کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی، صنم جاوید اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔
صنم جاوید نے جج افضل مجوکا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ عدت کیس میں آپ نے احسان کیا، آپ کا شکریہ،جج افضل مجوکہ نے صنم جاوید کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے انصاف کیا، کسی پر احسان نہیں کیا، وکلا آتے رہے انہوں نے دلائل دیئے میں نے قانون کے مطابق فیصلہ کیا، صنم جاوید عدالت میں حاضری لگانے کے بعد واپس روانہ ہو گئیں۔