اسلام آباد(نیا محاز )ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کے 30روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ایف آئی اے نے رؤف حسن کو جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کردیا، پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل لطیف کھوسہ عدالت پیش ہوئے،ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے رؤف حسن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی،ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہاکہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ڈیوائسز برآمد کرنی ہیں،ڈیوائسز ملیں گی تو مزید تفتیش ہو گی، ایف آئی اے کیس میں 30روز تک جسمانی ریمانڈ کیا جا سکتا ہے،وکیل لطیف کھوسہ نے رؤف حسن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کردی۔