اسرائیل کے 2 انتہا پسند وزراء پر پابندیوں کا امکان
تفصیلات کے مطابق مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کے نہتے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے لیے اکسانے پر اسرائیلی حکومت کے 2 انتہا پسند وزراء پر پابندیاں عائد ہوسکتی ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ اور قومی سلامتی کے وزیر اتمار بین گویر کے مغربی کنارے میں پُرتشدد عزائم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں کہا گیا کہ ایسی رپورٹ ہیں، مغربی کنارے میں فلسطینیوں کو بلاجواز تشدد کا نشانہ بنانے پر امریکی تنبیہ کے باوجود بعض اسرائیلی وزراء یہودی آبادکاروں کو تشدد پر اکسا رہے ہیں۔
“جنگ ” کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے اجلاس میں اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ اور قومی سلامتی کے وزیر اتمار بین گویر پر کس قسم کی اور کتنی پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں۔
خیال رہے کہ رواں برس کے آغاز پر امریکہ نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر تشدد میں ملوث اسرائیلی آباد کاروں پر پابندیاں عائد کی تھیں۔