0

کوئی سانحہ ہوتا نظر آرہا ہے،تجزیہ کار

کراچی ( ٰٰنیا محاز ) سینئر تجزیہ کارسہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ چونکہ سب سے سپریم باڈی ہے اس کا جب فیصلہ آجاتا ہے تو پھر چوں چرا کی گنجائش نہیں ہوتی، مجھے تو کوئی سانحہ ہوتا نظر آرہا ہے، وہ سانحہ کیا ہوگا کس شکل میں ہوگا یہ تو مجھے نہیں اندازہ، لیکن جب لڑائی ہوتی ہے تو یہ پتا نہیں ہوتا کہ میرا مکا اس کی آنکھ میں لگے گا یا اس کے دل پر جاکر لگے گا، یا اس کا مکا مجھے کہاں لگے گا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔پروگرام میں سینئر تجزیہ کارعمر چیمہ نے بھی شرکت کی ۔
سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ میں تو اسے deperate move ہی کہوں گا، میں یہ سمجھتا ہوں کہ چاہے وہ ہماری اسٹیبلشمنٹ ہو، چاہے اتحادی حکومت ہو، دیکھیں ان کی لمٹ اس وقت ختم ہوگئی جب یہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آگیا، سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے یہ اپنے دلائل دیتے، لوگوں کو قائل کرتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں