0

پنجاب میں 200 سے 500 یونٹ والے صارفین کو سولر پینل دینے کیلئے تجاویز پر غور

لاہور ( نیا محاز ) پنجاب میں 200 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر پینل دینے کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا گیا۔

نجی چینل ” کے مطابق مسلم لیگ (ن )کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس میں سولر پینل کی قسط کی مالیت اور اس کی ادائیگی کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 200 سے 500 یونٹ والوں کو سولر پینل کی فراہمی کیلئے 2 کیٹگری میں رکھنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے عوام کو سولر پینلز کی فراہمی 14 اگست کو کیے جانے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں