لاہور (نیا محاز ) پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کی سب سے تجربہ کار کھلاڑی ملیکہ نور نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق ملیکہ نور 2010 میں بننے والی پہلی پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم میں شامل تھیں اور اب تک ہونیوالے ہر اہم ایونٹ میں انہوں نے بطور ڈیفینڈر پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کی نمائندگی کی ۔
ملیکہ نور نے مختلف ایونٹس میں پاکستان کی جانب سے 25 میچز کھیلے۔ انہوں نے 2010 میں مالدیپ کے خلاف پاکستان کی پہلی انٹرنیشنل فتح میں گول کیا تھا۔
ملیکہ نور نے سوشل میڈپا پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا زندگی کا سب سے مشکل فیصلہ ہے کیوں کہ وہ اس کیلئے تیار نہ تھیں اور چاہتی تھیں کہ مزید اور چند سال پاکستان کیلئے کھیلیں لیکن اب صورتحال بدل گئی ہے اس لیے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنا پڑ رہا ہے۔