0

نٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کی نئی قیمت جاری کر دی گئی

کراچی (نیا محاز )انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر اور دیگر کرنسیوں میں ہونے والی تبدیلی کی تفصیلی رپورٹ سامنے آ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر، پاونڈ ، یورو ، ریال اور درہم کی قدروں میں کمی ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا ، پاونڈ، یورو، ریال اور درہم کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی ۔

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 28 پیسے سستا ہونے کے بعد 278.12 روپے کا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280.50 روپے پر مستحکم رہا ، برطانوی پاونڈ انٹر بینک میں 34 پیسے کمی سے 359.68 روپے کا ہو گیا ، اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 1.91 روپے کی کمی کے بعد 361.62 روپے کا ہو گیا ۔
انٹر بینک میں یوروکرنسی تین پیسے کمی کے بعد 302.82 روپے پر آ گئی ، اوپن مارکیٹ میں یورو 7 پیسے کمی سے 302.82 روپے کا ہو گیا ، انٹر بینک میں ریال سات پیسے گھٹ کر 74.15 روپے کا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ریال چار پیسے کمی سے 74.15 روپے کی سطح پر آ گیا ۔

انٹر بینک میں درہم سات پیسے گھٹ کر 75.72 روپے کا ہو گیا اور اوپن مارکیٹ میں درہم 6 پیسے کمی سے 76.29 روپے کا ہو گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں