0

مخصوص نشستوں کے معاملے پر فیصلہ کون کرے گا۔۔ ؟رانا ثناء اللہ نے بتا دیا

کراچی (نیا محاز ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کا معاملہ جب سپیکر کے پاس آئے گا تو وہ فیصلہ کریں گے،(ن )لیگ کبھی دو کشتیوں میں سوار نہیں ہوتی،( ن )لیگ کا ہر معاملہ پر بہت واضح مؤقف ہوتا ہے، پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے ہمارے پاس ٹھوس شواہد ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئےوزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان آزاد آئینی ادارہ ہے، الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں کیس کے فیصلے میں ابہام سمجھے تو سپریم کورٹ سے رجوع کرسکتا ہے، مخصوص نشستوں کا معاملہ جب اسپیکر کے پاس آئے گا تو وہ فیصلہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں