0

راولپنڈی میں چوری کی بڑی واردات، سیلاب کی اطلاع دینے والا پورا سسٹم ہی چوری ہو گیا

راولپنڈی (نیا محاز )راولپنڈی کے نالہ لئی پر سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والا خود کار سسٹم چوری ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق واسا کے واٹر لیول گیج سٹیشن پر چوری کی انتہائی حیران کن واردات ہوئی ، چور نالہ لئی 15 برساتی نالوں میں سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والا مکمل سسٹم چوری کر لے گئے اور کسی کو کانوں کان خبربھی نہ ہوئی، چوروں نے واٹر لیول گیج سٹیشن کے کنڈے تیز دھار آلے سے کاٹ دیئے ۔

چوروں نے اطمینان سے کئی گھنٹے چوری کی واردات کی ، سولر پلیٹس ، ہیوی بیٹریاں، ، قیمتی کپمیوٹررز اور ڈیوائسز ساتھ لے گئے ، سیلاب اور بارش کی لمحہ بہ لمحہ صورتحال بتانے والا یہ جدید سسٹم جاپان نے دیا تھا ۔
سسٹم چوری سے سیلاب کی پیشگی اطلاع بارش صورتحال نظام مکمل مفلوج ہو گیا ، یہ جاپان کا بہترین جدید خود کار سیلاب کی طلاع دینے والا نظام تھا ،وواسا کا واٹر لیول گیج سٹیشن کباڑ خانے کا منظر پیش کر رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں