لاہور (نیا مجاز )انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد نے راحت بیکری کے باہر جلاو گھیرا و مقدمے میں گرفتارپی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت بعداز گرفتاری پر سماعت کی ۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کی درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے کیس کا فیصلہ سنایا ۔