کراچی (نیا محاز ) کراچی کے علاقے ملیر کھوکراپار میں کچرا کنڈی سے سکول یونیفارم پہنی لڑکی کی 4 سے 5 دن پرانی لاش ملی ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے لڑکی کی شناخت فائزہ کے نام سے کی گئی جبکہ موت کی وجہ جاننے کیلئے پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا۔ لڑکی نے جس سکول کا یونیفارم پہنا ہوا ہے سکول انتظامیہ وہ یونیفارم 2 سال قبل تبدیل کر چکی ہے۔
پولیس کو دستیاب معلومات کے مطابق وہ ملیر سٹی کے علاقے کی رہائشی تھی جب پولیس حکام وہاں پہنچے تو اہل محلہ سے معلوم ہوا کہ مذکورہ گھر تقریباً ڈیڑھ برس سے خالی ہے اور فیملی وہاں سے شفٹ ہو چکی ہے۔
حکام نے مزید بتایا کہ فوری طور پر وجہ موت کا بھی حتمی طور پر تعین نہیں ہوسکا ہے۔ لاش پر تشدد کے کوئی نشانات نہیں ہیں۔ کیمیکل ایگزامن کی رپورٹ کا انتظار ہے، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔