0

پی ڈی ایم کیوں اکٹھی ہوئی ہے۔۔۔؟ زرتاج گل بول پڑیں

اسلام آباد ( نیا محاز ) پی ٹی آئی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ملکی مفاد میں نہیں ملک کی تباہی کیلئے اکٹھی ہوئی ہے،( ن) لیگ سے ان کی اپنی سیاست، اپنی پارٹی اور پاکستان کو خطرہ ہے۔
وہ نجی ٹی وی کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہی تھیں ۔ پروگرام میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چودھری نے بھی شرکت کی ۔

زرتاج گل کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ملکی مفاد میں نہیں ملک کی تباہی کیلئے اکٹھی ہوئی ہے،( ن) لیگ سے ان کی اپنی سیاست، اپنی پارٹی اور پاکستان کو خطرہ ہے، عمران خان کو ملک کی، شفاف انتخابات اور اپنے کارکنان کی فکر ہے۔عمران خان کو بیٹوں سے بھی بات کرنے نہیں دی جاتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں