لاہور(نیا محاز )لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی ،عدالت نے وفاقی حکومت کو ہدایت جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، عدالت نے کہاکہ وفاقی حکومت ریکارڈ پر لائے کہ پیٹرول کی قیمت کیسے مقرر کی جاتی ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا طریقہ کار واضح کیا جائے۔