لاہور(نیا محاز )مرغی کے گوشت کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے، آج پھر مرغی کا گوشت مہنگا ہو گیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 22 روپے کلو کا اضافہ ہو گیا، گزشتہ روز برائلر مرغی کا گوشت 555 روپے فی کلو تھا، اس طرح مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہو گیا۔جبکہ زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 383 روپے کلو اور زندہ برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 398 روپے کلو مقرر کر دیا گیا۔
فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں دو روپے کا اضافہ ہونے سے فی درجن انڈے 257 روپے کے ہو گئے، گزشتہ روز فی درجن انڈوں کی قیمت 255 روپے تھی۔