0

مسقط میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی میتیں وطن پہنچادی د گئیں

مسقط (نیا محاز )مسقط کی امام بارگاہ میں فائرنگ کے واقعہ میں شہید ہونے والے 4 پاکستانیوں کی میتوں کو کراچی پہنچا دیا گیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسقط سےسید قیصر عباس بخاری کی میت پی آئی اے کی پرواز پی کے226 کے ذریعے کراچی پہنچا دی گئی، اب میت پرواز پی کے 302 کے ذریعے لاہور روانہ کی جائے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ جاں بحق غلام عباس اور حسن عباس کا جسد خاکی پرواز پی کے 292 کے ذریعے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچادیا گیا جب کہ سلیمان نواز کی میت پرواز پی کے 230 کے ذریعے پہلے ہی لاہور پہنچادی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق حکومتی ہدایت پر مسقط میں فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کے جسد خاکی پاکستان منتقل کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے عمان کے دارالحکومت مسقط میں مسجد پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں4 پاکستانی جاں بحق اور 28 افراد زخمی ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں