اسلام آ باد ( نیا محاز ) اہم سیا سی اور قومی امور پر بحث کیلئےقومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس آئندہ ہفتے بلائے جانے کا امکان ہے۔ پارلیمانی ذ رائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو بلائے جا نے کا امکان ہے۔ سینٹ کا اجلاس بھی بلانے کی تجویز ہے۔
“جنگ ” نے ذ رائع کے حوالے سے بتایا کہ اجلا س میں سپریم کورٹ کا مخصوص نشستوں پر فیصلہ پر بحث ہوگی۔ پی ٹی آئی پر پابندی کی تجویز ,سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی اور سا بق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری پر آرٹیکل 6 لگانے اور سپریم کورٹ میں ایڈ ہاک ججز کی تقرری کے ایشوز اٹھائے جائیں گے۔