ممبئی(نیا محاز ) نازیبا ویڈیو لیک کے بعد بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کی اپنے مینیجر کے ساتھ آڈیو کال بھی منظر عام پر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری کال ریکارڈنگ میں سنا جاسکتا ہے کہ اداکارہ ویڈیو لیک ہونے پر شدید غصے کا اظہار کررہی ہیں۔اس موقع پر مینیجر اروشی روٹیلا کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کی ٹیم ویڈیو کو مختلف پلیٹ فارمز سے ہٹانے کیلئے کوشاں ہیں۔
اروشی روٹیلا نے غصہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آرہا کہ یہ سب کیسے لیک ہوجاتا ہے اور انہوں نے مینیجر سے ٹیم سے رابطہ کروانے کا حکم دیا۔
یاد رہے کہ اداکارہ کی غسل خانے سے ایک نازیبا ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس پر صارفین کی طرف سے مختلف ردعمل آیا ہے، بعض نے اس کو فلم کا سین قرار دیا تو بعض نے اسے تشہیری حربہ قرار دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ اروشی روٹیلا یا ان کی ٹیم کی جانب سے فی الحال اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین متنازع ویڈیو لیک ہونے پر ملا جلا ردعمل ظاہر کر رہے ہیں بعض کے مطابق یہ سستی شہرت حاصل کرنے کا ذریعہ ہے تو کوئی اسے کسی تشہیری مہیم سے جوڑ رہا ہے، کسی کے مطابق یہ ان کی آنے والی فلم کا سین ہے جبکہ کئی افراد اداکارہ کی پرائیویسی پر تحفظات کا بھی اظہار کر رہے ہیں۔