اسلام آباد (نیا محاز ) عمران خان کس کے کہنے پر 4سال تک اپنے بیٹوں سے نہیں ملے ۔۔۔؟ مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چودھری نے اہم انکشاف کر دیا ۔
ا ڈاکٹر طارق فضل چودھری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لاکر بہت بڑی غلطی کی تھی، تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، پابندی سے متعلق حتمی اعلان اتحادیوں سے مشاورت کے بعد ہوگا، حکومت کا ایسا کوئی ارادہ نہیں کہ سپریم کورٹ کے کسی فیصلے پر عملدرآمد نہ کرے، بشریٰ بی بی کے منع کرنے پر عمران خان 4 سالہ دور اقتدار میں اپنے بیٹوں سے نہیں ملے۔
وہ نجی ٹی وی کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل بھی شریک تھیں۔