0

صنم جاوید کو ایف آئی اے مقدمہ سےڈسچارج کرنے کے فیصلےکیخلاف اپیل پرفریقین کو نوٹس جاری

اسلام آباد(نیا محاز )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صنم جاوید کو ایف آئی اے مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل پر 23جولائی کیلئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں صنم جاوید کو ایف آئی اے مقدمہ سےڈسچارج کرنے کے فیصلےکیخلاف اپیل پرسماعت ہوئی،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے ایف آئی اے اپیل پر سماعت کی،ایف آئی اےپراسیکیوٹر شیخ عامر عدالت کے رو برو پیش ہوئے،ایف آئی اےپراسیکیوٹر نے کہاکہ ڈیوٹی جج کےپاس مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کااختیار نہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ میں اس کیس کا کوئی ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا،ایف آئی اے کا کوئی ریکارڈاسلام آباد ہائیکورٹ میں طلب نہیں کیاگیا،ہمارا کوئی نمائندہ بھی ہائیکورٹ میں پیش نہیں ہوا، عدالت نے 23جولائی کیلئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں