0

سی پیک کے دوسرے مرحلے کی اپ گریڈ یشن پر کام شروع، چین اور پاکستان کا فنانس کمیٹی کا اجلاس بلانے پر اتفاق

اسلام آباد (نیا محاز ) پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر توانائی اویس لغاری آئندہ ہفتے کے اختتام پر چین کا دورہ کریں گے۔ جہاں وہ چینی آئی پی پیزکے واجب الادا 15ارب 40کروڑ ڈالرز کو ری شیڈول کرنے کے امکانات کا جائز ہ لیں گے ۔

دوسری جانب پاکستانی اور چین نے چین پاکستان اکنامک کو ریڈوز (سی پیک) کے دوسرے مرحلے کی اپ گریڈ یشن پر کام شروع کردیا ہے ۔ دونوں ممالک نے مین لائن (ایم ایل ۔ون) پر مرحلے وار تعمیرات کو حتمی شکل دینے کےلیے فنانس کمیٹی کا اجلاس بلانے سے اتفاق کرلیا ہے ۔
“جنگ ” کے مطابق یہ اجلاس آنے والے مہینوں میں کسی بھی وقت ہو سکتا ہے 2014-15ء میں سی پیک کی شروعات سے پروجیکٹ ایم ایل ون زیر التواء چلاآرہا ہے ۔ اب اس پر وجیکٹ کےلیے چین کی جانب سے3 ارب ڈالرز کی فنڈ نگ اور آئی ایم ایف سے 7ارب ڈالرز سے پروگرام کی منظوری پاکستان کےلیے چیلنج ہوگی ۔ توقع ہے کہ آئی ایم ایف کا ایگز یکٹیو بورڈ 37مہینوں پر محیط اس پروگرام کی کثیر الجہتی اور دوطرفہ کریڈ میٹرز کی مدد سے 3سے 5ہفتوں میں منظوری دے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں