0

سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کیلئے کازلسٹ جاری کردی

اسلام آباد(نیا محاز )سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کیلئے کازلسٹ جاری کردی،آئندہ ہفتے پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں ایک بنچ مقدمات کی سماعت کرے گا، کوئٹہ اور لاہور رجسٹری میں بھی ایک ایک بنچ مقدمات کی سماعت کرے گا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال پر مشتمل بنچ سماعت کرے گا، جسٹس امین الدین خان، جسٹس شاہد وحید پر مشتمل بنچ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرے گا، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس ملک شہزاد پر مشتمل بنچ کوئٹہ رجسٹری میں سماعت کرے گا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر کسی بنچ کاحصہ نہیں ہوں گے،جسٹس عائشہ ملک ، جسٹس اطہر من اللہ بھی کسی بنچ کا حصہ نہیں ہوں گے،جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس یحییٰ آفریدی بھی کسی بنچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں