0

سری لنکا میں پھنسے پاکستانی قیدیوں کو 7روز میں پاکستان واپس لانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیا محاز )وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی سے سری لنکا کے ہائی کمشنر ایڈمرل (ر) رویندرا چندرا سری وجے گونارتنے نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سری لنکا میں قید پاکستانی شہریوں کی رہائی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ملاقات میں گزشتہ کئی سال سے سری لنکا میں پھنسے پاکستانی قیدیوں کو 7 روز میں پاکستان واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا، سری لنکا میں پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کیلئے دونوں جانب سے ضروری کارروائی جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا،سری لنکن ہائی کمشنر نے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قیدیوں کی وطن واپسی کیلئے تعاون پر سری لنکن ہائی کمشنر کاشکریہ ادا کیا،محسن نقوی نے کہاکہ سری لنکا میں قیدپاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کیلئے تمام اقدامات کو جلد از جلد حتمی شکل دی جا رہی ہے،سری لنکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہوئے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ باہمی تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کیلئے تیزی سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،انسداد منشیات اور بارڈر سکیورٹی کے حوالے سے باہمی تعاون کو فروغ دینا وقت کا تقاضا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں